0

Loading ...

user iPlus TV
27th Aug, 2026 6:12 PM
Ilm

نفع بخش علم کی علامات


✍️ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:


اپنے آپ سے یہ سوال کرتے رہو کہ تمہارے اندر نفع بخش علم کی نشانیاں کس حد تک پائی جاتی ہیں۔ ان کی چند علامات یہ ہیں


 العملُ به.

جو علم حاصل ہو، اس پر عمل کرنا۔


كَرَاهِيةُ التَّزْكية، المدح، والتَّكبُّرِ على الخلقِ


اپنی تعریف، خود ستائی اور لوگوں پر برتری جتانے کو ناپسند کرنا۔


تكاثُرُ تواضُعِك كُلَّما ازددت عِلْمًا

جوں جوں علم میں اضافہ ہو، تو عاجزی اور انکساری میں بھی اضافہ ہونا۔


الهربُ من حُبِّ الترؤُّس والشُّهْرَةِ والدُّنيا.


سرداری، شہرت اور دنیا کی محبت سے دور بھاگنا۔


هَجْرُ دَعْوَى العلم.


اپنے آپ کو عالم ظاہر کرنے یا علم کا دعویٰ کرنے سے اجتناب کرنا۔


إساءةُ الظنِّ بالنفس، وإحسِانُهُ بالنَّاسِ، تنزُّهًا عن الوقوع بهم.


اپنے نفس کے بارے میں محتاط اور ناقدانہ نظر رکھنا، جبکہ دوسروں کے بارے میں حسنِ ظن رکھنا، تاکہ ان کی عیب جوئی، غیبت یا بدگمانی میں مبتلا نہ ہو۔


  شرح حلية طالب العلم، ص: 253۔


:رئيس الإسلام الزيات


Share This Article

Comments

Leave a comment